the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ: ۶؍ستمبر (نامہ نگار)ناندیڑ شہر اور قندہار تعلقہ میں قتل کے دو واقعات پیش آئے ہیں ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق ناندیڑ شہر کے ناؤگھاٹ پل سے قریب مجام پیٹھ علاقہ میں وہاں کے رہنے والے سید ملنگ سید حسن عرف منشی (۷۰سال ) یہ ضعیف شخص پان پٹی چلاتے تھے ۔ گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی پان پٹی پرآکر ان پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے انہیں قتل کرڈالا ۔ سید ملنگ کو انتہائی بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا ہے ۔ ان کے لڑکے سید ایوب کی شکایت پر سڈکو پولس



اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اُسی طرح قندہار تعلقہ کے دھدھنا گاؤں میں ایک سگے بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کرڈالا ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق میرا بائی آن کاڑے نے شکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر پربھاکر آن کاڑے (۴۰) سال کو اس کے دیور گیانو با آن کاڑے اور اس کی بیوی رنجنا آن کاڑے ان دونوں نے کھیت کی زمین کے معاملے پر چاقو سے حملہ کرکے اسے قتل کرڈالا ۔ پربھاکر کے قتل کے معاملے پر اس کے سگے بھائی گیانو با اور اس کی بیوی رنجنا دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.